رؤف حسن ودیگر ملزمان کا2روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

عدالت نے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور دیگر ملزمان 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدالت نے پی ٹی آئی فیس بک ہیڈ سیدہ عروبہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔
عدالت نے روؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔محفوظ شدہ فیصلہ ڈیوٹی جج مرید عباس نے سنایا۔
ایف آئی اے نے روؤف حسن کے 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین روسٹرم پر آگئے۔
شعیب شاہین نے دلائل میں کہاکہ مجھے روزانہ کسی نا کسی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کردیا جاتا ہے ۔کسی واٹس ایپ گروپ میں موجود ہونے کی وجہ سے مجرم نہیں کہا جاسکتا۔ریاست پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیتی ہے ، روؤف حسن کے ملزمان گرفتار نہیں کرسکی ۔کم از کم پی ٹی آئی ورکرز کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا جائے ۔
علی بخاری ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ عدالت میں پیش کردیا۔
رؤف حسن روسٹرم پر آگئے۔
ارکان پارلیمنٹ اپنے کیخلاف مفت بجلی استعمال کی مہم کیخلاف برہم
رؤف حسن نے کہا کہ جس مقدمے میں مجھے گرفتار کیا گیا وہ میرے دائرہ اختیار میں آتا ہی نہیں۔میری ذمہ داری الیکٹرونک میڈیا سے ڈیل کرنا ہے۔زلفی بخاری پی ٹی آئی کے لیے انٹرنیشنل میڈیا دیکھتے ہیں اس کیس میں جو مجھ پر الزام لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں
