بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا قلمدان بھی مل گیا

وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دےدیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہوگی۔
وزیر اعظم نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لےلیا
واضح رہےکہ بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔