پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد کم کیوں ہونے لگی؟

آج کل کے جدید دور میں جہاں موبائل فون کا استعمال روز بروز بڑھتا جا رہا ہے وہیں اب اس کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جانے لگی ہے، ٹیلی کام انڈسٹری کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں 50 لاکھ تک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ٹیلی کام انڈسٹری کے ڈیٹا کے مطابق ملک میں ’ٹیلی ڈینسٹی‘ کی شرح یعنی موبائل فون صارفین کی تعداد 195 ملین تھی اب پاکستانی موبائل فون صارفین کی موجودہ تعداد سابقہ 19 کروڑ 50 لاکھ سے کم ہو کر 19 کروڑ رہ گئی ہے۔ٹیلی کام انڈسٹری ذرائع کے مطابق موبائل فون صارفین کی تعداد میں اس کمی کی وجہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں آنے والے سیلاب کے اثرات اور موبائل فون کمپنیوں کی مارکیٹنگ حکمت عملی میں تبدیلی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کے صارفین عموماً ایک سے زیادہ موبائل سمیں اپنے پاس رکھنے کے عادی تھے۔ سیلاب نے انفراسٹرکچر متاثر کیا تو ان کی جانب سے زیادہ سموں کا استعمال ترک کر دیا گیا ہے۔اسی دوران ٹیلی کام سیکٹر نے ہر سہ ماہی میں ’سم لگاؤ آفر‘ کے نام پر کی جانے والی پیشکش بھی واپس لے لی۔موبائل سم بیرون ملک سے منگوائی جاتی ہے جس پر خطیر لاگت آتی ہے۔ معاشی فرنٹ پر ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے مہنگی سم ماضی کی طرح سستی قیمت پر فروخت کرنا اور پھر سابقہ پریکٹس کے تحت سم لگانے کی آفر کے ساتھ رعایتی پیکیجز کا اعلان سودمند نہیں رہا تھا لہٰذا اسے ختم کر دیا گیا۔ان دونوں معاملات کی وجہ سے پاکستان میں موبائل
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا فیصلہ 9 اکتوبر کو سنایا جائیگا
فون صارفین کی تعداد میں 50 لاکھ کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
