روینہ ٹنڈن نے اپنی زندگی کو فیملی کیلئے کھلی کتاب قرار دیدیا

معروف بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹیوں کے سامنے اپنی زندگی کو کتاب کی مانند کھول کر رکھ دیا ہے، میری بیٹیاں میری ماضی کی زندگی کے متعلق سب جانتی ہیں، میری زندگی میرے بچوں کے لیے کھلی کتاب جیسی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رونہ ٹنڈن نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو اپنے ماضی کے تمام تعلقات کے بارے میں بتا دیا ہے تاکہ انہیں پتا ہو کہ میرے متعلق کیا کچھ لکھا جا چکا ہے، میں نے بیٹیوں کو صرف اس لیے بتایا کہ وہ میرے بارے میں آج نہیں تو کل سب کچھ پڑھ ہی لیں گی بلکہ ہو سکتا ہے وہ کچھ اور بھی پڑھیں کیوںکہ آپ تو جانتے ہیں کہ 90ء کی دہائی کی صحافت کیسی تھی، زرد صحافت عروج پر تھی، بدگمانی تھی، کسی قسم کی اخلاقیات اور دیانتداری نہ تھی۔اداکارہ نے کہا کہ اب سوشل میڈیا کی طاقت کی وجہ سے صورت حال یکسر بدل چکی ہے، اب ہم اپنا مؤقف پیش کرسکتے ہیں جبکہ ماضی میں ہم ایڈیٹرز کے رحم و کرم پر ہوتے تھے، ماضی میں صرف لکھا جاتا تھا کہ کون کس کے کیمپ میں ہے، کون کس کی چاپلوسی کر رہی ہے اور کونسا اداکار کس اداکارہ کو مکھن لگا رہا ہے۔ یہی وہ پہلو تھے جن پر لکھا گیا۔ حقیقت سامنے آنے کا انتظار تک نہیں کیا جاتا تھا۔ 90ء کی دہائی میں بدترین مضامین لکھے گئے، میں اب کسی کا نام لے کر انہیں شرمندہ نہیں کرنا چاہتی۔روینہ ٹنڈن کا نام ماضی میں اکشے کمارکے ساتھ آتا رہا ہے، پھر اکشے کمار نے 2001ء میں ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی جبکہ 2004ء میں روینہ ٹنڈن نے بھی انیل ٹھنڈانی کے ساتھ گھر بسا لیا تھا، فلم مہرہ دوران ہم ایک ہٹ جوڑی تھے، اور اب بھی، جب ہم سماجی طور پر ایک دوسرے سے ملتے ہیں، تو ہم سب گپ شپ کرتے ہیں، ہر کوئی آگے بڑھتا ہے، لڑکیاں ہر ہفتے کالجوں میں بوائے فرینڈ تبدیل کرتی ہیں، لیکن ایک منگنی جو ٹوٹ چکی ہے وہ اب بھی میرے سر پہ سوار ہے، مجھے

سٹاف بولرنسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل

نہیں معلوم کیوں؟

Back to top button