کرونا کے 5 ہزار سے زائد کیسز، 8 افراد ہلاک

ملک بھر میں کرونا نے پھر سر اٹھا لیا ہزار سے زائد نئے مریض، 8 دنیا سے کوچ کرگئے۔
این سی او سی کے مطابق کرونا کے 5 ہزار 472 مریض سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں کرونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ گئی۔
24 گھنٹوں کے دوران 628 افراد کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار 239 ہو گئی ہے۔
