نور عالم کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رکنیت ختم کرنے کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف نے مہنگائی، گیس اور بجلی کے حوالے سے اپنی ہی جماعت پر تنقید کرنیوالے نور عالم خان کو پی اے سی سے ہٹانے کی درخواست کر دی۔

پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر نور عالم خان کی پی اے سی کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کی۔

عامر ڈوگر کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں نور عالم خان کی جگہ حیدرعلی خان کوپی اے سی کا رکن بنانے کا کہا گیا، دوسری جانب پی اے سی کی رکنیت ہٹانے کے معاملے پر نورعالم خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

نسلہ ٹاور کیس:ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

نور عالم خان کا کہنا ہے کہ وہ پی اے سی میں سرکاری افسران، کارٹلز مافیا کی بدعنوانیوں کا مقابلہ کر رہے تھے۔

Back to top button