موٹر وے M5 تا حال بند، سیلاب سے 13 مقامات متاثر، مزیدخطرہ برقرار

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق، شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث موٹر وے M5 (ملتان تا سکھر) اب تک 13 مقامات پر متاثر ہو چکی ہے، جبکہ مزید 4 سے 5 پوائنٹس پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ موٹر وے M5 تاحال بند ہے، تاہم متبادل راستے کے طور پر مسافر ملتان سے شاہ شمس انٹرچینج کے ذریعے قومی شاہراہ پر سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اوچ شریف انٹرچینج کے راستے دوبارہ موٹر وے M5 کو جوائن کیا جا سکتا ہے۔

 

سکھر سے ملتان آنے والے مسافر بھی اوچ شریف انٹرچینج یا قومی شاہراہ کے ذریعے متبادل راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

شیر شاہ انٹرچینج سے بھی موٹر وے کو دوبارہ جوائن کرنا ممکن ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سفر کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں، اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل موٹر وے ہیلپ لائن 130 یا FM 95 ریڈیو سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!