پاکستان کے خلاف میچ میں جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کی ٹیم میں واپسی

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے، اور بھارتی ٹیم اس اہم مقابلے میں اپنی فائنل الیون میں بڑی تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، تجربہ کار فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور اسپنر ورون چکرورتھی کو پاکستان کے خلاف میچ کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو عمان کے خلاف گزشتہ میچ میں آرام دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلیئنگ الیون سے باہر کیے جانے کا امکان ہے تاکہ ٹیم کو زیادہ تجربہ اور توازن فراہم کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ بھارت نے اب تک ایشیا کپ 2025 میں کھیلے گئے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ پاکستان نے تین میں سے دو میچز جیتے ہیں، اور ایک میچ میں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

آج کا میچ ان دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ٹورنامنٹ کا دوسرا مقابلہ ہو گا، اور ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ہے، جن میں وہ کھلاڑی شامل نہیں ہوں گے جو بھارت کے خلاف پہلے میچ میں ناکام رہے تھے۔

Back to top button