ہمیں ہر قیمت پر آئی ایم ایف اور مغرب کی غلامی سے نکلنا ہوگا: مفتی تقی عثمانی

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ملک کا ہر بچہ لاکھوں روپے کا مقروض ہے،ہم آئی ایم ایف کے غلام ہوگئے ہیں،ہم غلام ہیں تو ہمیں عالمی اداروں کی بات ماننا پڑتی ہے۔ ہمیں ہر قیمت پر آئی ایم ایف اور مغرب کی غلامی سے نکلنا ہوگا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم مفتی محمد تقی عثمانی کاکہناتھا زندگی کےہر شعبے میں مغرب کو آئیڈیل بنالیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ نےملک کوکتنے وسائل عطا فرمائے ہیں،کون سی قدرتی دولت ہمارے پاس موجود نہیں؟ہم آج تک جھیل سیف الملوک کےراستے کو پکا نہیں کرسکے،انگریز ریلوے کی جو لائن ڈال گئےتھے، اس کےبعد کوئی لائن نہیں ڈالی گئی۔

مفتی تقی عثمانی کاکہناتھا سوال یہ ہے کہ غلطی کہاں ہوئی،جڑ کہاں ہے؟ہم آئی ایم ایف کےغلام ہیں،اسی کےنتیجے میں آج ہمارا بچہ بچہ قرض دار ہے،ہم آئی ایم ایف کے غیر نہیں چل سکتے،ان حالات میں سیاسی نظام کےذریعے اسلامی نظام کالانا مجھے مشکل لگتا ہے،دنیا میں انقلاب صرف حکومت کےذریعے نہیں آتے،عوام کےذریعے آتے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ ہمارےپاس دو طرح کےوسائل موجود ہیں،دنیابھر کےتھینک ٹینک طویل مدتی پالیسیوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں،زرمبادلہ میں کمی کےباوجود ہم ایکسپورٹ پرپابندی نہیں لگاسکتے،مفتی تقی عثمانی نے کہاکہ تحریک چلائی جائےکہ ہمیں غیر ملکی اشیاء اپنےپاس نہیں رکھنی،ان حالات سے نکلنے کےلیے ہمیں اپنی سوچ بدلنا ہوگی،سود کےشکنجے سے نکلنے کےلیے ہمیں منصوبہ بندی کرنا ہوگی،ہمیں ہر قیمت پر مغرب کی غلامی سے نکلنا ہوگا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہاکہ اس صورت میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے معاشرےکےمختلف طبقات ملک کی فلاح و بہبود کےلیے اکٹھے ہوں اور سوچ کر راہ نکالیں کہ ہم کس طرح اس غلامی سے نکل سکتے ہیں۔

Back to top button