گورنر پنجاب نے الیکشن کے معاملے پر ECP کو خط لکھ دیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدارکو خط لکھ دیا۔

خط میں گورنر پنجاب نے الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی، خط میں کہا گیا ہےکہ ملک کی موجودہ سکیورٹی اور اقتصادی صورت حال کو سامنے رکھا جائے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لےکر  آگے بڑھنا چاہیے۔

خط میں گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنےکی آئینی شق کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ‘گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو آرٹیکل 105 کی شق 3 کے تحت تاریخ دینے کا پابند ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق خط کا جواب ارسال کر دیا۔ حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا میں صوبائی انتخابات کے لئے 16 اپریل کی تاریخ بھجوا دی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 25 جنوری کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کےگورنرز کو الگ الگ خطوط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں صوبائی عام انتخابات 9 سے13 اپریل کےدرمیان جبکہ کےپی اسمبلی کیلئے پولنگ 15 سے 17 اپریل کے درمیان کرائی جا سکتی ہے۔ آئینی طور پر دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے 90 دن میں انتخابات کرانا لازم ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج

Back to top button