میراکی لندن میں بہن شدیدبیمار،برطانیہ سے ویزا مانگ لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ مجھے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کیا جائے تاکہ میں لندن جا کر اپنی بہن شائستہ عباس سے ملاقات کر سکوں، جو کینسر کی آخری سٹیج پر ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے متعدد پوسٹس شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے اپنی بہن کے لیے جذباتی پیغامات شیئر کیے ہیں۔
ایک ویڈیو میں میرا نے برطانوی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان و لندن میں موجود حکومتی عہدیداروں سے براہِ راست اپیل بھی کی ہے کہ میرے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مجھے سفر کی اجازت دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں لندن کے سفارت خانے اور پاکستان و لندن میں موجود دیگر حکام سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے اپنی بہن شائستہ عباس سے ملنے کے لیے ویزا جاری کیا جائے، جو لندن میں ہیں۔
