نسیم شاہ نے بھارتی اداکارہ سے افیئر کی تردید کر دی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایک بھارتی اداکارہ کے ساتھ اپنے افیئرز کی خبروں کو سختی سے رد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس وقت ان کی ساری توجہ کھیل پر ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور انڈین اداکارہ اُروشی روٹیلا کے وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ پر کئی ٹوئٹر ٹرینڈز بنے اور بے شمار تبصرے کیے گئے۔ اس ایڈیٹڈ ویڈیو کلپ پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بعد اب اروشی روٹیلا نے بھی اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ اُروشی روٹیلا نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری لگائی جس میں انہوں نے اپنے اور نسیم شاہ کے متعلق میمز کی جانب اشارہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’دو روز قبل میری ٹیم نے فینز کی ایڈٹ کی گئی کچھ ایسی دلچسپ میمز شیئر کیں، جن کے بارے میں علم نہیں تھا کہ ان میں کون کون شامل ہے۔‘انڈین اداکارہ نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’میڈیا سے درخواست کرتی ہوں کہ کسی قسم کی کوئی خبر بنانے سے گریز کریں۔‘

اُروشی روٹیلا نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری لگائی تھی جس میں انھیں اور نسیم شاہ کو ایک اچھوتی قسم کی ایڈیٹ کی ہوئی ویڈیو میں ایک ساتھ دکھایا گیا تھا۔ اُروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے ویڈیو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی تھی۔ اُروشی کی اس انسٹاگرام سٹوری میں نسیم شاہ کے میچ کے دوران سٹائل کی ویڈیو اور اُروشی روٹیلا کے میچ دیکھنے کے دوران اداؤں کے کلپس کو اکٹھا کرکے دکھایا گیا ہے اور بیک گراؤنڈ میں عاطف اسلم کا گانا بھی ایڈیٹ کرکے لگایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد سے سوشل میڈیا پر یہ شور مچ گیا کہ نسیم شاہ اور بھارتی اداکارہ کے درمیان پیار کی پینگیں پڑ رہی ہیں۔

لیکن ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے نسیم شاہ نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں انڈین ماڈل کو پہچانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو جانتے بھی نہیں کہ اُروشی روٹیلا کون ہیں، فی الحال ان کا کرکٹ پر فوکس ہے اور صرف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے نہ صرف اُروشی روٹیلا کے معاملے پر بات کی بلکہ انہوں نے افغانستان کے خلاف اپنی شاندار پرفارمنس پر بھی بات کی۔ نسیم شاہ نے اس بات پر خدا کے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے افغانستان کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھا کر قومی ٹیم کو میچ جتوایا۔ فاسٹ باولر کے مطابق وہ بلے باز نہیں مگر کوشش کرتے ہیں کہ وہ کریز پر ٹیم کے بلے بازوں کا ساتھ دیں اور انہیں مایوس نہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے افغانستان کے خلاف جس بلے سے دو چھکے لگائے تھے، انہوں نے وہ فروخت کے لیے پیش کردیا ہے، جس سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔ نسیم شاہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور ان کا میچ دیکھنے گراؤنڈ میں آتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ آسمان سے اُترے ہوئے نہیں ہیں اور نہ ہی ان میں کچھ خاص ہے مگر پھر بھی جو لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں، وہ ان کے مشکور ہیں۔

عمران نے جنرل باجوہ کے عہدے میں توسیع کی تجویز دیدی

انہوں نے کہا کہ انہیں کسی چیز کا کچھ پتہ نہیں ہوتا، وہ صرف گراؤنڈ میں کھیل کھیلتے ہیں اور اسی پر توجہ دیتے ہیں، لوگ انہیں ویڈیوز بھیجتے رہتے ہیں مگر انہیں کسی چیز کا کوئی علم نہیں۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کا فی الحال ایسا ویسا کوئی ارادہ نہیں، وہ صرف کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ نسیم شاہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ اُروشی روٹیلا کو نہیں جانتے، انہیں معلوم نہیں کہ وہ کون ہیں؟۔

Back to top button