نوازشریف کو آئینی ترمیم پرخاموشی توڑنا ہوگی ،شاہد خاقان

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ میاں نواز شریف کو خاموشی توڑنی ہو گی بتانا ہوگا کہ جوترمیم ہورہی ہےوہ اس کےحق میں ہیں یا نہیں۔جوکچھ بھی غلط ہوگااس کابوجھ میاں نوازشریف کےکندھوں پر ہی آئے گا۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےسابق وزیراعظم اورعوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کےجلسوں کو حکومت خود کامیاب بناتی ہے۔جلسہ اب سینماکےشو کی طرح ہوگیا ہےجو ایک مخصوص وقت کےلیےہو گا۔

 شاہد خاقان نےکہا کہ ماضی میں ہم نےغلط قانون بنایا اورآج جو قانون بنا رہے ہیں وہ اسی قانون کے تحت جیل میں ہوں گے۔جس ملک میں سیاسی آزادی نہیں ہو گی وہاں جبر ہو گا۔ترمیم میں جوباتیں لکھی ہیں وہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی۔

شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ کبھی کسی نےکہاہےاس سےپہلےکسی جج، کسی صدر نےکہ ملک میں آئینی عدالت ہو گی۔آج سپریم کورٹ کوختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایک جج سپریم کورٹ کا چیف جسٹس نہ بن پائے، وزیر قانون نے جو ایک ترمیم کا ڈرافٹ وکلاء کو دیا اس میں عوامی مسائل کا کوئی ایک لفظ بھی نہیں تھا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی جب اصول کی بات کرتے تھےان کےساتھ تھا، وزیر اعلی خیبرپختونخوااگر قانون توڑرہےہیں تو ان کو گرفتار کریں۔خیبر پختونخوا کی حکومت پہلےبھی کرپٹ تھی اورآج بھی کرپٹ ہے، وہاں کی اپوزیشن اس کو اجاگر کرے۔میاں نواز شریف کی دو حکومتیں ہیں، جو کچھ ہو رہا ہےوہ ان کی مرضی سےہورہا ہو گا۔

علی امین کاپشاورواپسی کااعلان،کارکنوں کوبھی جانےکی ہدایت کردی

سربراہ عوام پاکستان پارٹی نےکہا کہ ملک کےموجودہ حالات کی وجہ سیاسی جماعتوں میں سوچ بچارکا نہ ہوناہے۔ہرجماعت کی کوشش ہوتی ہےوہ حکومت میں آجائیں توسب ٹھیک کر لیں گےلیکن ان میں حالات سدھارنے کی صلاحیت ہوتی ہےاورنہ گنجائش،آئین میں3مقامات پر خواتین کومساوات کایقین دلایاگیا۔ بہت سےقوانین بھی بنے لیکن مسئلہ عملدرآمدکاہے جونہیں ہوتا۔

Back to top button