پاکستان میں پولیو کیسزکی تعداد24تک پہنچ گئی

پاکستان میں پولیو کا ایک اورکیس سامنےآ گیا، جس کےبعدرواں برس رپورٹ کیسز کی تعداد24 تک جا پہنچی ہے۔

انسداد پولیو کےلیےقائم نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرکی ترجمان عائشہ رضا فاروق نےبتایا کہ پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سےرپورٹ ہواہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیولیبارٹری کےمطابق متاثرہ بچے کی عمر29 ماہ ہے۔مزید کہا کہ سندھ میں اب تک پولیو کیسزکی تعداد5ہو چکی ہے۔پولیو وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ تیارکرلیاہے۔ہائی رسک اضلاع میں بچوں تک ویکسین کی رسائی کےلیےخصوصی اقدامات کیےجارہےہیں۔بچوں کومہلک بیماریوں سےبچانے کے انسدادِ پولیو اقدامات (پی ای آئی) اورای پی آئی ملکربگ کیچ اپ‘ اقدام شروع کر رہے ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں پولیو کیس کا نوٹس لیتے ہو۴ے محکمہ صحت سےپولیو کیس انکوائری کی رپورٹ طلب کرلی۔مراد علی شاہ نے محکمہ صحت سندھ کو پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ متحد ہوکرپولیو کے مرض کا خاتمہ کرناہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب بھی نیا پولیو کیس ظاہر ہوتا ہے، شدید تکلیف ہوتی ہے۔دنیا ترقی کی نئی راہیں تلاش کر رہی ہے اور ہم پولیو سے نجات حاصل نہیں کرسکے۔

وزیراعظم سےبل گیٹس کی ملاقات، پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون کو سراہا

واضح رہےکہ گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا کےضلع کوہاٹ میں پولیو کا کیس رپورٹ ہوا تھا،جس سےرواں سال پاکستان میں رپورٹ ہونےوالےپولیو کے کیسز کی تعداد 23ہو گئی تھی۔پولیو لیبارٹری کےمطابق کوہاٹ میں ایک10 ماہ کی بچی کا بازو پولیو سےمتاثرہوا۔

Back to top button