نواز شریف خصوصی طیارے پرطبی معائنے کیلئےلندن روانہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے پر طبی معائنہ کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے کہا کہ نواز شریف اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوئے،  نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے، نواز شریف عید الاضحٰی بھی لندن میں ہی اپنے بیٹوں و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے، اس سے قبل نواز شریف گذشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے۔

نواز شریف تقریبا 7 ماہ کے بعد دوبارہ لندن کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔

Back to top button