اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی نااہلی کیلئےریفرنس سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے سپیکر کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو 4 جون کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بجھوایا تھا جسےسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا۔

دائر ریفرنس میں عمر ایوب پر مالیاتی گوشواروں میں اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام ہے، جس میں آرٹیکل 62، 63 کے تحت عمر ایوب کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

دائر ریفرنس کے مطابق عمر ایوب نے بیرون ملک جائیدادوں کو خفیہ رکھا اور اثاثوں میں اندراج نہیں کیا۔ عمر ایوب نے 2019-20 میں سرمایہ کاری کے غرض سے یو اے ای کا اقامہ رکھا اور ظاہر نہیں کیا۔ عمر ایوب نے اقامہ سے مالی فوائد یا خسارے کا ذکر نہیں کیا عمر ایوب نے پاکستان کے ایک ادارے میں اپنے حصص اور سرمایہ کاری کو بھی گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔

ریفرنس میں بابر نواز نے استدعا کی کہ سنگین الزامات کی زد میں آنے والا شخص قومی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل نہیں۔

 الیکشن کمیشن 4 جون کی صبح 10 بجے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرے گا۔

Back to top button