پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ بندی پر نوازشریف خوشی سے نہال

پاکستان اور بھارت کے مابین امریکی ثالثی میں جنگ بندی ہونے پر مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے خوشی کا اظہارکیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سدھو اور افواج پاکستان کو شاباش اور مبارک باد دیتا ہوں۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

بُنیان مّرصُوص  نے مودی  کاغرورخاک میں ملادیا،12گھنٹے بعد ہی مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے۔پاکستان اور بھارت سیزفائر کیلئے  ، امریکی صدر   نے  پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ بندی کا اعلان  کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ  بھارت اور پاکستان سیزفائر پر تیار ہوگئے ہیں۔امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے۔

Back to top button