سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ

بھارت نے چندگھنٹوں بعد ہی سیزفائرکی خلاف ورزی کردی،ایل او سی پربھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت نے امریکی ثالثی میں جنگ بندی کااعلان کیا اور 12مئی کو ڈائریکٹرملٹری کی میٹنگ ہوگی۔مگر بھارت بازنہ آیا۔بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرکشمیرپربلااشتعال فائرنگ کی گئی۔گولہ بارود کا استعمال بھی کیاگیا۔
بھارتی میڈیا نے سیزفائرکی خلاف ورزی کا ذمہ دار بھی پاکستان اور قرار دیدیا اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے پہلے ایل اوسی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے جواب میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کی۔