پاکستانی میزائلوں نےبھارت کوسیزفائرپرمجبور کیا،امریکی صحافی کاانکشاف

پاکستانی میزائلوں نےبھارت کوسیزفائرپرمجبور کیا،امریکی صحافی نک رابرٹسن نے سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا ۔

امریکی صحافی نک رابرٹسن کانجی ٹی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کئی دنوں سے  پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔

نک رابرٹسن نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے تنازعہ کے معاملے پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی اورترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیزفائر ممکن ہوا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔ آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ائیر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کیا، بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلواڑا ائیر فیلڈز بھی تباہ کیں۔

پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جندی بندی ہوگئی۔

Back to top button