نیا توشہ خانہ کیس : ایف آئی اے نے تین رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی
نیا توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کےلیے ایف آئی اے کی تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دےدی گئی ہےجس نے عمران خان کو تفتیش کےلیے 16 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نےنیب سےکیس کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے اور نیب کی جانب سےایف آئی اے کی ٹیم کو کیس پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔جے آئی ٹی ٹیم عمران خان سے تفتیش کےلیے اڈیالہ جیل جائےگی۔
جنرل فیض نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف ووٹ دینے کا کہاتھا : خواجہ آصف
یادرہے کہ نیب ترامیم کےحوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس نیب سےایف آئی اے کو منتقل کردیاتھا۔