نیویارک ٹائمزکاآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی صلاحیتوں کااعتراف

نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔
نیویارک ٹائمز نےرپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا۔آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائےگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتےہیں۔
امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طاقتور ترین شخصیت بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے فرنٹ سے لیڈ کرکے مثال قائم کی، عام طور پر پس منظر میں رہ کر کام کرنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سخت بیانات سے کشمیر کے بحران میں ’پاکستان کا لہجہ‘ تشکیل دے رہے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان کی طاقت ور ترین شخصیت نے پس منظر میں رہنے کو ترجیح دی، اپنی عوامی پروفائل کو سختی سے کنٹرول کیا، اور بیانات کو زیادہ تر فوجی تقریبات میں خطابات تک محدود رکھا۔
مقبوضہ کشمیر میں پہلگام قصبے کے قریب دو درجن سے زائد ہندو سیاحوں کی ہلاکت کے بعد جب بھارت میں زبردست ردعمل کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے تو جنرل منیر نے اپنی سخت گفتگو سے پاکستان کے لہجے کو مزید تبدیل کر دیا ہے۔
فوجی مشق کے دوران ایک ٹینک کے اوپر کھڑے ہو کر جنرل عاصم منیر نے میدان میں موجود فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، بھارت کی جانب سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، پرعزم اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ پاکستان کے اس عزم کا حوالہ تھا کہ وہ کسی بھی بھارتی حملے کا مقابلہ کرے گا یا اس سے آگے بڑھ کر جواب دے گا۔
پاکستان کے آرمی چیف کا جواب سیاسی حساب کتاب سے بڑھ کر معلوم ہوتا ہے۔