ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارارہ نہیں : ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں،ہمیں جوہری توانائی اور تحقیق کا حق حاصل ہے اور کوئی ہم سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتےہوئے قوم سے اپیل کی ہےکہ ہر اختلاف،مسئلے اور رکاوٹ کو آج پس پشت ڈال دینا چاہیے اور ہمیں اس نسل کش مجرمانہ جارحیت کےخلاف اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانےکا کوئی ارادہ نہیں،تاہم وہ جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا۔

انہوں نے یہ بات ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اس مذہبی فتوے کو دہراتےہوئے کہی جس میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانےوالے ہتھیاروں کی ممانعت کی گئی ہے۔

ایرانی صدر نے کہاکہ ہمیں جوہری توانائی اور تحقیق کا حق حاصل ہے اور کوئی ہم سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔

Back to top button