انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، سلمان علی آغا

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ترجیح ہوگا۔ بنگلا دیش سمیت انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں ٹی20ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ شاہین ، بابر اور رضوان نے ہمیشہ پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں  بہت سے نئے لڑکوں کو ٹرائی کررہے ہیں تاکہ بیک اپ تیار ہوسکے۔ورلڈکپ سے پہلے نئے لڑکوں کو بھی خود کو منوانے کا چانس دے رہے ہیں۔

سلمان علی آغانے کہا کہ سفیان مقیم بہترین اسپنر ہے۔ ذاتی طور پر بہت پسند کرتا ہوں، آگے ضرور موقع دیں گے۔ٹیم سلیکشن  میں میری رائے شامل ہوتی ہے۔ نیوزی  لینڈ میں پلینگ الیون مل کر بناتے تھے۔ بطور کپتان جو مانگا وہ ملا اب بھی سلیکٹرز، ہیڈ کوچ کے ساتھ مشاورت سے ہی چیزیں آگے بڑھیں گی۔

Back to top button