نورمقدم کیس، 3 ڈاکٹر طلب کرنے کی درخواست خارج

تھراپی ورکس نے نور مقدم قتل کیس میں پمز کے 3 ڈاکٹرز کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست واپس لے لی، ملزم امجد نے درخواست دائر کر رکھی تھی لیکن گزشتہ 3 سماعتوں میں اس پر دلائل نہیں ہو سکے تھے۔

کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ تھراپی ورکس نے درخواست کی پیروی نہیں کی، اس بنیاد پر درخواست خارج کی جاتی ہے۔

پراسیکوشن کی ہارڈ ڈیسک چلانے کی درخواست بھی غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی گئی، عدالت نے تحریری حکم میں کہا درخواست غیر موثر ہو چکی ہے، اس لیے نمٹائی جاتی ہے کیونکہ درخواست پر دلائل سے قبل ہی کمرہ عدالت میں سی سی ٹی وی ہارڈ ڈیسک چلائی گئی تھی۔

علاوہ ازیں کل2 فروری کو تھراپی ورک کے وکیل اور ملزمہ عصمت آدم کے وکیل تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کریں گے۔

صدارتی نظام کیخلاف قرارداد:سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور

Back to top button