شمالی وزیر ستان :فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جبکہ 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق 26 جون کو شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سیکیورٹی مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔
1999 میں ورلڈ کپ کی ہاٹ فیورٹ پاکستانی ٹیم فائنل کیوں ہاری؟
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں سات دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد جو سیکورٹی فورسز کے خلاف کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
بیان میں بتایا گیا کہ لاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے۔
