شمالی وزیرستان:غیرملکیوں کولیجانےوالا ہیلی کاپٹرتباہ،6 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کاچارٹرڈ ایم آئی8ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوا۔6افراد جاں بحق ہو گئ۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ہیلی کاپٹر پر3روسی پائلٹس سمیت14مسافرسوار تھے، ابتدائی اطلاعات کےمطابق ہیلی کاپٹر پرسوا6افرادہلاک اور8افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کابتانا ہےکہ ہیلی کاپٹرشمالی وزیرستان میں پروازکے دوران آئل فیلڈ کےقریب گرکرتباہ ہوا۔ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی وجوہات کےباعث پیش آیا۔

ماڑی پیٹرولیم کےترجمان کا کہناہے کہ حادثے کاعلاقے میں سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سےکوئی تعلق نہیں ہے۔ہیلی کاپٹرشیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کابتانا ہےکہ پاک فوج اور دیگراداروں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں، زخمی ہونےوالےافراد کوسی ایم ایچ تھل منتقل کردیا گیا ہے۔تھل سے زخمیوں کوبذریعہ ہیلی کاپٹرمنتقل کیاجا رہا ہے۔

ہائیکورٹ نےانتظامی افسران کوبطورمجسٹریٹ فیصلوں سے روک دیا

ذرائع کا بتاناہےکہ ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ پیدا ہوا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتےہُوئے ہیلی کاپٹر کاٹیل روٹر زمین سےٹکرا گیا۔حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Back to top button