شمالی وزیرستان،چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ، 3 اہلکاروں سمیت 4افرادشہید

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا ہوا۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق خودکش دھماکا چیکنگ کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار اور ایک شہری شہید ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہدا کی میتیں اور زخمیوں کو میران شاہ اسپتال متنقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کے اطراف مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
