26 نومبر احتجاج کیس : عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر مکمل ریکارڈ طلب

 

 

 

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،تاہم آج بھی عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کارروائی 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ ان مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں،مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔

 

 

 

Back to top button