پولیس کا ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن، 954 گرفتاریاں

پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اب تک 954 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

لاہور میں جدید ٹیکنالوجی اور لوکیٹر کے ذریعے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا عمل شروع کیا گیا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مختلف اضلاع میں ٹی ایل پی کے کئی پرتشدد مظاہرین مفرور ہیں، جن کے خلاف پولیس کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ لاہور پولیس نے ایک ٹارگٹ لسٹ تیار کی ہے جس میں تقریباً ساڑھے تین ہزار مظاہرین کی شناخت کی گئی ہے، جنہیں پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹی ایل پی کے تقریباً ساڑھے چار ہزار پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کرنے کے لیے سخت کارروائیاں جاری رکھیں۔ پولیس کے مطابق ٹارگٹ لسٹ میں شامل تقریباً 3500 مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Back to top button