آپریشن بنیان المرصوص: پاکستانی ڈرونز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے

بھارت کے خلاف پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کےتحت پاکستانی ڈرونز پہنچ گئے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں اور اڑانیں جاری ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ تین گھنٹے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے شہر گجرات میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں بھی جاری ہیں۔ جس سے نہ صرف علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے وہیں عوام نے علاقوں سے نقل مکانی بھی شروع کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس وقت نئی دہلی کی فضاؤں میں پاکستانی ڈرونز کی مسلسل پروازوں سے بھارت کے دارالحکومتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرونز کی موجودگی بھارت کے دفاعی نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔پاکستانی فوج کی جانب سے اس کارروائی کو دشمن کے جارحانہ اقدامات کے خلاف ایک منظم اور ٹھوس ردِعمل قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تاحال سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت پر بیک وقت کئی جانب سے حملے کیے گئے ہیں، پاک فوج نے حملوں کی ایسی منصوبہ بندی کی ہے، جس نے دشمن کے ہوش اڑادئیے ہیں، بھارت کو سمجھ ہی نہیں آرہا کہ وہ بیک وقت کتنے محاذوں پر پاکستان کا مقابلہ کرے۔ایک جانب پاکستان نے بھارت کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، دوسری جانب بھارتی میزائلوں کو ہوا میں ہی مار گرایا، پھر پاکستان نے بھارت پر سائبر اٹیک بھی کرکے درجنوں اہم ویب سائٹس اور نگرانی کرنے والے کیمرے ہیک کرلیے۔اسی طرح قوم کا فخر پاک افواج نے بھارت پر ڈرونز کی یلغار کردی، اور دہلی میں درجنوں ڈرونز فضا میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے دو دن تک اسرائیلی اور دیگر جدید ڈرونز کو پاکستان میں چھوڑ کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی تھی، تاہم تمام ڈرونز کو مار گرایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان المرصوص شروع ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ اسی کارروائی کے دوران ادھم پور ایئر بیس اور پٹھان کوٹ کی ایئر فیلڈ کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ آدم پور ائیر فیلڈ جہاں سے امرتسر میں سکھوں پر، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے، کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈرون بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ اس وقت بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں اور اڑانیں جاری ہیں۔

 

Back to top button