آپریشن بنیان مرصوص، تین بھارتی ایئر بیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اوربراہموس اسٹوریج سائٹ تباہ

پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر، فیصلہ کن اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز ہو چکا ہے، پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی بجلی تنصیبات پر بڑا سائبر حملہ کردیا ہے جس کے بعد بھارت کی 70 فیصد بجلی کی تنصیبات ناکارہ بنادی گئی ہیں۔ تازہ پیشرفت کے مطابق پاکستان نے بھارت کی آدم پور ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا ہے۔آدم پور ائیر فیلڈ سے امر تسر میں سکھوں پر ، پاکستان اور افغانستان پر میزائل داغے گئے تھےذرائع کے مطابق ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 10 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت میں مزید اہداف نشانہ بنایا گیا ہے ، بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہر نگیاری تباہ، لبراہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ اب سیکیورٹی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستان کے ڈرونز دہلی پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان نے بھارتی ملٹری سیٹلائٹ کو جام کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کی بھارت کی اکھنور ایوی ایشن بیس، اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو اور بٹھنڈہ ائیر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی ہے جبکہ جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپرسونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا۔ ایس 400 ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 ارب ڈالر ہے۔ پاک فوج نے راجوڑی میں پاکستان میں دہشتگردی کرنے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا ہے۔بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو تباہ کردیا گیا۔ سرسہ ائیر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کردی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے ادھم پور ائیربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا، بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاک افواج کی جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ہے، ایئر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے نئی دہلی میں بھی کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اوراڑی میں سپلائی ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کو زندہ گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اور رافیل طیارہ بھی تباہ کر دیا ہے۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) میں ان تمام بیسزکو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جہاں سے پاکستان کے عوام، ایئر بیسز اور مساجد پر حملے کیے گئے، اس کے علاوہ بھی متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں بھارتی جارحیت پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے ادھم پور ایئر بیس کو پاکستان کی جانب سے داغے گئے 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔سیکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اس کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے ابھی تک سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی انتہائی منظم، مربوط اور دفاعی حکمتِ عملی کے تحت کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں 26 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کی مسلسل جارحیت کے خلاف آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے تحت جوابی کارروائیاں پوری شدت سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان نے ’الفَتح‘ بیلسٹک میزائل لانچ کیا ہے، جو اُن معصوم پاکستانی بچوں کے نام کیا گیا ہے جو حالیہ بھارتی حملوں میں شہید ہوئے۔یہ حملہ نہ صرف دفاع کا عملی اظہار ہے بلکہ پاکستان کے شہدا بچوں کے ساتھ جذباتی اور قومی عہد کا مظہر بھی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اُن معصوم بچوں کی شہادت کو نہ بھولا ہے، نہ کبھی بھولے گا۔ یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو اور اب باقاعدہ طور پر جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے ہیں۔ پاکستان کے پاس میزائل حملوں کے الیکٹرونک شواہد موجود ہیں۔ تاہم حملوں کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔