آپریشن شعبان،فورسز کی کاررروائیوں میں ابتک102 خارجی ہلاک

بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 102 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں ۔
پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ "آپریشن شعبان” بھرپور انداز میں جاری ہے، چوبیس گھنٹوں میں 16 خارجی ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران 7 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ اس سے قبل 9 کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور دور دراز راستوں میں چھپے دہشتگردوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 52 ہو چکی ہے۔
دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، دہشت گرد ملک و قوم پر بوجھ ہیں، ان کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے، امن دشمنوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
