ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپےکا اضافہ

سونےکی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک دن کمی کےبعد آج پھر قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونےکی قیمت 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے ہو گئی۔
ملک میں سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 30 روپے کے اضافےسے 6 ہزار 462 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 26 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 540 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر مہنگا ہوگیا جس کےبعد فی اونس سونا 4111 ڈالر کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی۔عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کمی کے ساتھ 4100 ڈالر فی اونس پر آ گیا تھا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہونے کےبعد 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے کا ہوگیا تھا۔اسی طرح دس گرام سونا 1200 روپے کمی کےساتھ 3 لاکھ 70 ہزار744 روپے پر آ گیا تھا۔ جب کہ فی تولہ چاندی 11 روپے اضافے سے 6432 روپے کی ہوگئی تھی۔
