حزب اختلاف کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

خیبرپختونختوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
قائد حزب اختلاف خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا ہے کہ ہم تو کل تک سمجھ رہےتھےکہ استعفیٰ منظور ہوا،اس لیے امیدواروں نےکاغذات جمع کروائے اور امیدوار سامنے لائے۔
اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہاکہ ان کے وکیل کہہ رہےہیں یہ ٹھیک ہے،ہم کہہ رہےہیں یہ غلط ہے، وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی ہے اور اپوزیشن کل وزیر اعلیٰ کے انتخاب کےخلاف عدالت جائے گی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 اراکین کی حمایت سے خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئےہیں جب کہ دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈینے ابھی تک علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدےسے دیاگیا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور اعتراض لگاکر واپس بھیج دیا ہے۔
اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹیفکیشن کون کرےگا، علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمئن نہیں ہوں،اطمینان میرا آئینی حق ہے،علی امین پرسوں بدھ کو میرے پاس آجائیں،انہیں چائے بھی پلاؤں گا اور استعفیٰ بھی منظور ہوجائے گا۔
