بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان نے ذمہ دارانہ عمل کا مظاہرہ کیا ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیا حوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان نے  ذمہ دارانہ  عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سےترکیے کےسفیر نےملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے،پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے،بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سےتوجہ ہٹانےکی مذموم کوشش ہیں۔

ان کا کہنا تھا بھارت پاکستان کوپہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے، بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے۔

بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگادی

 

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا بھارت نےقابل اعتماد، شفاف اور غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا ہے، پاکستان ایسی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گا اور اگرترکیےاس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیےترکیےکی حمایت دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے،پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر اپنی مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

اس موقع پرترک سفیر کا کہنا تھا ترکیے پاکستان کے مؤقف کا حامی ہے، ان کا کہنا تھا خطےمیں کشیدگی کو کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کوبرقرار رکھنےکےلیے موجودہ بحران میں تحمل سےکام لینےکی ضرورت ہے۔

Back to top button