پہلگام فالس فلیگ آپریشن تھا،بھارت بیوقوف نہ بنائے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارکاکہناہے کہ بھارت دنیا کو بے وقوف نہ بنائے، پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا تھا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کااسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، پاکستان کسی صورت پہلا قدم نہیں اٹھائے گا لیکن جارحیت مسلط کی گئی توپورے قومی عزم اور طاقت سے جواب دیں گے۔پہلگام ڈارمے کا مقصد بھارت میں جاری تحریکوں سے توجہ ہٹانا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے کا مقدمہ 10 منٹ بعد جس پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا وہاں پہنچنے میں ہی 45 منٹ لگتے ہیں، بھارت دنیا کو بےوقوف نہ بنائے، پاکستان اس افسوسناک واقعے میں بالکل ملوث نہیں، پہلگام فالس فلیگ بھارت کا رچایا ہوا ڈرامہ ہے۔ بھارت دنیا کو بے وقوف نہ بنائے، پہلگام ڈارمے کا مقصد بھارت میں جاری تحریکوں سے توجہ ہٹانا تھا، کئی بھارتی ریاستوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت خطے میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی رہنماؤں نے پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرنا ہماری پالیسی ہے، خطے میں صورتحال تبدیل ہو رہی ہے، پاکستان کسی بھی صورتحال میں پہلا قدم نہیں اٹھائے گا لیکن جارحیت مسلط کی گئی توپورے قومی عزم اور طاقت سے جواب دیں گے۔

Back to top button