اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایران پرحملے کی دھمکی

یمن سے تل ابیب کے بن گوریون ائیرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دیدی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا حوثی حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دیں گے۔میزائل حملے کے بعد امریکا اور کئی یورپی ممالک کی ائیرلائنز نے تل ابیب کیلئےاپنی پروازیں روک دیں۔
یمنی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل اسرائیل کے مرکزی بن گوریون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں آ گرا تھا۔میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا اور فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی جب کہ حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔