پاکستان کا سی پیک کے بعد روس کے گیم چینجر منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ
پاکستان نے چین کے سی پیک منصوبے کے روس کے گیم چینجر منصوبے نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ برس اپنے خطاب میں پاکستان کو نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور شمولیت کی دعوت دی تھی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے اس منصوبے میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے گفتگو اور متعلقہ طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ پاکستان نے کامیابی سے 10 لاکھ ٹن روسی خام تیل درآمد کیا ہے جب کہ پاکستان اور روسی فیڈریشن میں زراعت میں باہم تعاون کے فروغ پر بات بھی جاری ہے۔
پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے مابین صلح کا کیا معاہدہ ہوا ہے
ذرائع کے مطابق پاکستان سی پیک کے ساتھ ساتھ شاہراہ ریشم کو آئی ٹی سی میں استعمال کرنے پر غور کررہا ہے، روسی فیڈریشن سے پاکستان کو لکڑی کی درآمد پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔