پاک فوج نے بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا : ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں۔گزشتہ رات بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حملےکیے گئے جنہیں پاک فوج نے بر وقت کارروائیاں کرتےہوئے ناکام بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میڈیا بریفنگ کو دیتےہوئے بتایا کہ 7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے دوبارہ جارحیت کا مظاہرہ کیا، بھارت کی جانب سے لاہور،چکوال، راولپنڈی،بہاولپور، چھور،میانو، گوجرانوالہ اور کراچی کے قریب 12 مقامات پر ہیرب ڈرونز بھیجے گئےجنہیں پاک فوج کے اہلکاروں نے بر وقت کارروائیاں کرتےہوئے تباہ کیا،تباہ ہونےوالے بھارتی ڈرونز کا ملبہ متعلقہ علاقوں میں موجود ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایاکہ لاہور میں پاک فوج کے 4 افسران زخمی ہوئے جب کہ سندھ کے علاقے میانو میں ایک سویلین شہری شہید ہوا،اس کے علاوہ تمام ڈرونز کو تباہ کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے پاکستان کی فضائی حدود کی دوبارہ خلاف ورزی کی،یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے،رات کو بھی افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاکستان اور بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے : اسحٰق ڈار

یاد رہےکہ 6 اور 7 مئی کی درمیان شب بھارت نے آزاد کشمیر میں مظفر آباد،کوٹلی اور باغ سمیت مریدکے اور شگر گڑھ میں سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے 31 پاکستانیوں کو شہید اور 57 کو زخمی کیا۔

پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتےہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت بھارت کے 5 طیاروں کو تباہ کیا،پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا۔

Back to top button