بھارتی اداکارہ کی نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کرنے کی تردید

ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پاکستانی فاسٹ باولر نسیم شاہ کی انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی تھی لیکن ہو سکتا ہے کہ ان کی ٹیم نے ایسا کچھ کیا ہو۔ بھارت کی بولڈ اداکارہ کے انسٹاگرام پیج پر چند دن قبل ایشیا کپ کے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اسٹوری میں شیئر کی گئی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔اُروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نسیم شاہ کو کرکٹ گراؤنڈ میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جبکہ اسی ویڈیو میں اداکارہ خود حیرانگی سے پاکستانی ٹیم کو دیکھتی دکھائی دی تھیں۔

میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی مگر میچ سے زیادہ اُروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کی مسکرانے کی ویڈیو شیئر کرنے کی خبریں وائرل ہوئیں اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے تھے کہ مستقبل میں بھارت سے ایک اور خاتون پاکستانی لڑکے سے شادی کریں گی۔ تاہم اب اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی کی بھی ویڈیو ذاتی طور پر شیئر نہیں کی تھی اور ساتھ ہی میڈیا کو درخواست کی ہے کہ اب ان کے حوالے سے خبریں بنانا بند کی جائیں۔ اُروشی روٹیلا نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں نسیم شاہ کا نام لیے بغیر لکھا کہ کچھ دن قبل ان کی ٹیم نے مداحوں کی جانب سے ایڈٹ کردہ ویڈیوز کو ان کی اور ویڈیو میں موجود لوگوں کی رضامندی اور معلومات کے بغیر ویڈیوز شیئر کی تھی۔اداکارہ نے لوگوں اور خصوصی طور پر میڈیا سے التجا کی کہ مسئلے پر ان کے حوالے سے اب کوئی خبر نہ بنائی جائے، ساتھ ہی اُروشی روٹیلا نے مداحوں اور میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سوات میں دھماکہ:امن کمیٹی رکن سمیت 5 جاں بحق

دو دن قبل نسیم شاہ نے بھی دبئی میں صحافیوں سے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا تھا جو ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی محبت کی خاطر ان کے میچ گراؤنڈ میں آکر دیکھتے ہیں۔ نسیم شاہ نے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل دبئی میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران اُروشی روٹیلا کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو جانتے تک نہیں، انکا کہنا تھا کہ وہ آسمان سے اُترے ہوئے نہیں ہیں اور نہ ہی ان میں کچھ خاص بات ہے مگر پھر بھی جو لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں، وہ ان کے مشکور ہیں۔فاسٹ بائولر نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا فی الحال ایسا ویسا کوئی ارادہ نہیں، وہ صرف کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اُروشی روٹیلا کو نہیں جانتے، اور انہیں معلوم نہیں کہ وہ ان سے کیا چاہتی ہیں؟

Back to top button