دانش کنیریاکی ایک بارپھرشاہدآفریدی پرالزام تراشی

سابق کرکٹر دانش کنیریا نے ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی پر الزام تراشی شروع کردی ۔
سابق ٹیسٹ لیگ اسپنرنے سوشل میڈیا پر من گھڑت دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے مسلسل انتہاپسندانہ خیالات کو اپنا رکھا ہے، انہوں نے مجھے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی اور میرے ساتھ کھانے سے انکار کیا تھا۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے‘‘۔