نوشکی،آٰئل ٹینکرمیں دھماکا، 40 سے زائد افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد آل ٹینکرمیں  دھماکا،40سے زائد افراد جھلس کرزخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگئیڈ کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیاجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ٹرک اڈہ میں کھڑے آئل ٹینکر کی ٹینکی میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران واقعہ پیش آیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ قریب ہونے کے  باعث جھلس کر شدید زخمی ہوا۔شہریوں کو جائے وقوع سے ہٹانے کےلئے موجود 4 پولیس اہلکار بھی جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، آئل ٹینکر کے قریب موجود افراد 70 سے 80 فیصد جھلس گئے۔زیادہ زخمی ہونیوالے شہریوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

Back to top button