پاک فضائیہ نے درجنوں بھارتی ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیے ، سکھر ایئرپورٹ اور ایئربیسز محفوظ

بھارت کی جانب سے بھیجے گئے درجنوں ڈرونز کو پاکستان نے فضا میں ہی تباہ کر دیا، بھارتی ڈرونز کو پاکستان فضائیہ نے  سیالکوٹ ، سکھر ایئرپورٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رفیقی ایئربیس، رحیم یار خان، شیخوپورہ سمیت دیگر علاقوں میں نشانہ بنایا۔

سیالکوٹ کی حدود میں داخل ہونے والے متعدد بھارتی ڈرونز کو پاک فوج نے مار گرایا، بھارتی ڈرونز کو نواحی پڑتانوالی میں گرایا گیا، ملبے کو تحویل میں لے لیا گیا۔

سیالکوٹ میں بھی سیکورٹی فورسز نےکارروائی کرتے ہوئے بھارتی ڈرونز کو مکمل تباہ کر دیا، سکھر ایئرپورٹ سے متصل ایئربیس کے قریب بھارتی ڈرون مار گرایا،ڈرون گرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا،

بھارتی فوج نے پاکستان کی جانب سےایئربیسز اور 26 دفاعی تنصیبات پر حملوں اور نقصان کا اعتراف کر لیا

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھارت کی جانب سےرفیقی ایئر بیس کو نشانہ بنانےکی کوشش ناکام بنادی گئی،سیکورٹی فورسز نے پیرمحل میں 3 بھارتی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا،بھارتی ڈرونز کوگاؤں پیر گڑیانہ کےقریب گرایا گیا،تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کرلیا گیا۔

ڈرونز گرنے سے کھیتوں میں آگ بھڑک اٹھی، فائرفائٹرزنےآگ بجھادی،ڈرون گرنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

شیخوپورہ میں نارنگ منڈی کے علاقے جے سنگھ والا میں پاک فوج نے بھارتی ڈرون کو مارگرایا، بھارتی ڈرون کو آبادی سے باہر کھیتوں میں گرایا گیا، جس سے آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

رحیم یارخان میں پاک فوج نے 3 سےزائد بھارتی ڈرونز کومار گرایا، ایک ڈرون کا ملبہ شیخ زید انٹرنیشل ایئرپورٹ پر گرا، دفاعی اداروں نے جائے وقوعہ کوگھیرے میں لے لیا۔

یاد رہے کہ سیکیورٹی ذرائع نےآج صبح سےاب تک 80 بھارتی ڈرونز تباہ کرنےکی اطلاع دی تھی۔

Back to top button