بھارتی فوج نے پاکستان کی جانب سےایئربیسز اور 26 دفاعی تنصیبات پر حملوں اور نقصان کا اعتراف کر لیا

بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کی جوابی کارروائی میں فضائی حملوں سےدفاعی تنصیبات اور ایئربیسز کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری کے ساتھ پریس کانفرنس کےدوران بھارتی فوج کی خواتین عہدیداروں کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے 26 مقامات کو جیٹ، میزائل اور ڈرون سےنشانہ بنایا۔

ترجمان بھارتی فوج نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان نے ہائی اسپیڈ میزائلوں سےبھارتی ایئربیسز پر حملے کیے،ان حملوں میں پنجاب کے ایئربیس اسٹیشن کو بھی نقصان ہوا، کچھ دیگر بھارتی بیسز پر حملےسےنقصان پہنچا ہے۔

بھارتی فوج کی ترجمان نے تصدیق کی کہ ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈزکو نقصان پہنچا، بھارتی ایئر بیسز پر پاکستانی لڑاکا طیاروں نے حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ڈرونز،طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاراستعمال کیے ہیں، پاکستان کے حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دعوؤں کے مطابق مکمل تباہی کسی مقام پر نہیں ہوئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی سگنل کور کی کرنل صوفیہ قریشی نےاعتراف کیا پاکستان کےجوابی حملوں میں 4 فضائی اڈوں پر ان کے اثاثوں اور عملے کو بھی نقصان پہنچا۔

جے ایف 17 تھنڈر سے بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ ، آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت میں تباہی مچا دی

 

پاکستان نے 26 سے زیادہ مقامات پر فضائی حملے کیے، اور ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور، بھوج اوربھٹنڈہ میں ایئر بیسز پر ہمارے اثاثوں اور عملے کو نقصان پہنچایا۔

کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ بھارتی افواج نےپاکستان کی جانب سے آنے والے کئی خطرات کو ’نیوٹرلائز‘ کیا۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ نے پاکستانی تنصیبات کو نقصان پہنچانےکے دعوے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہمیں بہت زیادہ نقصان پہنچانے کے دعوے بے بنیاد ہیں، انہوں نے پاکستان پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات بھی لگائے، اور افغانستان پر بھارتی حملے سے بھی انکار کر دیا۔

بھارتی عہدیداروں کی پریس کانفرنس میں سیکریٹری خارجہ اور خواتین فوجی عہدیداروں کے اترے ہوئے چہرے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا جیسےوہ نقصانات کو چھپار ہے ہیں۔

Back to top button