اسلامی یکجہتی گیمزمیں پاکستان نے ایک کانسی کاتمغہ جیت لیا
اسلامی یکجہتی گیمز کی پیرا ٹبیل ٹینس میں پاکستان کے الطاف الرحمان کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
ترکیہ میں جاری اسلامک گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد اب دو ہوگئی ہے، اس سے پہلے جیولین تھرو میں ارشد ندیم گولڈ میڈل کے ساتھ برتری ثابت کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کو ویٹ لیفٹنگ میں بھی نوح دستگیر بٹ سے میڈل کی امید ہے، وہ آج شام پانچ بجے ایکشن میں ہوں گے۔
شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا، عمران خان کی مذمت
علاوہ ازیں اسلامک گیمز میں کراٹے کے مقابلے بدھ سے شروع ہو رہے ہیں، جس میں سعدی عباس سمیت چار لڑکے اور تین لڑکیاں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
