پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا پر واضح کردیا کہ ہم دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ آپریشن بنیان مرصوص سے پاکستان نے دشمن  کو منہ توڑ  جواب دیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتا ہے  ، بھارت کو واضح کیاکہ خطےکے ممالک کی سالمیت،خودمختاری کااحترام کرنا ہوگا، افواج پاکستان نےبھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرورخاک میں ملادیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نےبھارتی جارحیت میں خواتین اوربچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پرغم کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہدائے وطن کونہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نےخواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور شہدا کے بلندی درجات اور ان کےاہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو جنگی اقدام تصور کریں گے: اسحاق ڈار

 

وزیراعظم نےکہا کہ شہداپیکیج کا اعلان کیا جاچکا، شہداکے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپورطورسےانجام دےگی، ان کےاہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم نےمزید کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان مرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔

Back to top button