پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت

کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاک بحریہ کے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

تقریب کے آغاز پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

پریڈ کے دوران فارغ التحصیل کیڈٹس نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے حلف اٹھایا۔ آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے، جبکہ کیڈٹ عبدالرحمٰن کو اعلیٰ کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 ارکان معطل

اس موقع پر پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران، ملکی و غیر ملکی معززین اور سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کیڈٹس کو ملک و ملت کے لیے اپنی ذمہ داریاں خلوص، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ نبھانے کی تلقین کی۔

Back to top button