قومی کرکٹ ٹیم کو سعودی عرب نے بڑی ا ٓفر کردی

سعودیہ کا ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اگلے برس حج پر شاہی مہمان بنانےکا اعلان کردیا۔

سعودی عرب نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو اگلے برس حج پر شاہی مہمان بنانےکا اعلان کیا ہے۔پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی ویڈیوپیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 ٹی20ورلڈ کپ، بڑا اپ سیٹ، امریکہ نے پاکستان کو شکست دے دی

 

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ان شااللہ یہ ٹورنامنٹ جیتےگی، ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہوگی۔ان شا اللہ پاکستانی عوام یقیناً ورلڈکپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائےگی۔ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔

Back to top button