علاقائی سلامتی اور استحکام کےلیے پاک امریکا کے تعلقات اہم ہیں : صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کاکہنا ہےکہ علاقائی سلامتی اور استحکام کےلیے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم ہیں۔

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کی گئیں۔

اس موقع پر امریکی صدر نے علاقائی استحکام اور سلامتی کےلیے پاک امریکا تعلقات کو اہم قراردیتے ہوئےکہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کےلیے امریکا پاکستان کےساتھ ہے۔ملاقات میں صدر جو بائیڈن نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کےلیے پاک امریکا تعاون کو بھی سراہا۔

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کاکہنا تھا پاک امریکا اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے، پاکستان متبادل توانائی،گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کےلیے تیارہے۔

قبل ازیں امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نےاراکین کانگریس ٹم سوازی اور جیک برگمین سے بھی ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کو بڑھانےسمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو کہا تھا کہ آئینی عدالت کے معاملے پر آگے بڑھا جاسکتا ہے  : سینیٹر کامران مرتضیٰ

Back to top button