اگلے برس پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کا امکان

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کی معیشت میں استحکام اور بحالی سےمتعلق آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کےمطابق 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہےگی، معیشت میں بہتری، اصلاحات کےاثرات نمایاں ہیں جبکہ آئی ایم ایف پروگرام اور اصلاحاتی اقدامات سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق 2026 میں پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، نجی سرمایہ کاری میں اضافے سے ترقی کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں 2025 میں مہنگائی کی اوسط شرح 6 فیصد رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ عالمی قیمتوں میں استحکام اورطلب میں کمی سےمہنگائی پرقابو پانا ممکن ہے۔
امریکہ کی جانب سے چین پر عائد 104 فیصد ٹیرف نافذ العمل ہو گیا
اے ڈی بی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مانیٹری پالیسی میں نرمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، ٹیکس اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات نےمعیشت کو سہارا دیا، پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کے لیے اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان میں خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت میں کمی ترقی میں رکاوٹ ہے،خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع دے کر معیشت کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ عالمی قیمتوں میں استحکام اورطلب میں کمی سےمہنگائی پرقابو پانا ممکن ہے۔
